0
Thursday 16 Mar 2023 02:10

بونیر میں گٹر میں گر کر دم گھٹنے سے چار افراد جاں بحق

بونیر میں گٹر میں گر کر دم گھٹنے سے چار افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ بونیر کی تحصیل خدوخیل گاؤں چینگلئ میں گٹر میں گر کر دم گھٹنے سے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ چینگلئی بونیر میں 16 سالہ نوجوان گٹر میں گر گیا جس کو بچانے کے لئے نوجوان کا سگا بھائی ،دو چچازاد یکے بعد دیگرے گٹر میں داخل ہوئے۔ تاہم تینوں افراد گٹر کے اندر گیس کی وجہ سے بے ہوش ہو کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جاں بحق افراد کی تعدادچار ہو گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی گاؤں کے لوگوں نے پہنچ کر سر توڑ کوششوں کے بعد چاروں افراد کی لاشوں کو گٹر سے نکال کر ورثا کے حوالے کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 1046953
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش