QR CodeQR Code

مغربی جنین میں صیہونی چیک پوسٹ پر مقاومت فلسطین کا حملہ

16 Mar 2023 02:25

صیہونی پولیس نے "کفر کنا" کالونی کا محاصرہ کرکے فلسطینی گھروں میں سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں صیہونی کے ان جرائم کے جواب میں دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مقاومت میں شدید اضافہ ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی فورسز مغربی کنارے میں ایک صیہونی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ مغربی جنین میں واقع "دوتان" چیک پوسٹ پر بیٹھے صیہونی فوجیوں کو فلسطینی مجاہدین نے اپنی گولیوں کا نشانہ بنایا ہے۔ فائرنگ کے اس وقعے کے بعد صیہونی فوجیوں نے سڑک کو بلاک کر دیا اور شہریوں کی آمد و رفت میں رکاوٹ ڈالنا شروع کر دی۔ یہ حملہ عین اس وقت ہوا، جب اسرائیلی فورسز جنین کے علاقے "السیله الحارثیه" میں فلسطینی جوانوں سے شدید مسلح جھڑپوں میں مصروف ہیں۔ یہ خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں کہ صیہونی پولیس نے "کفر کنا" کالونی کا محاصرہ کرکے فلسطینی گھروں میں سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں صیہونیوں کے ان جرائم کے جواب میں دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مقاومت میں شدید اضافہ ہوا ہے۔


دوسری جانب صیہونی سکیورٹی اور عسکری اداروں کے سربراہان فلسطینی مقاومت سے مقابلے میں اپنی ناتوانی کا اعتراف اور مزاحمتی حملوں میں اضافے پر خبردار کرچکے ہیں۔ اس سے قبل صیہونی فورسز صرف غزہ میں فلسطینیوں سے برسر پیکار تھیں، لیکن مغربی کنارے میں فلسطینی جوانوں کے مسلح ہونے کے بعد یہ علاقہ بھی بزدل صیہونیوں کے لئے غیر محفوظ ہوچکا ہے اور غاصب صیہونیوں سے ان کی نیند چھین چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1046954

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1046954/مغربی-جنین-میں-صیہونی-چیک-پوسٹ-پر-مقاومت-فلسطین-کا-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org