0
Thursday 16 Mar 2023 02:06
۔

مریم نواز کا گوجرانوالہ اور حمزہ شہباز کا لاہور کے 3 حلقوں سے انتخابات لڑنے کا فیصلہ

مریم نواز کا گوجرانوالہ اور حمزہ شہباز کا لاہور کے 3 حلقوں سے انتخابات لڑنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر مریم نواز نے گوجرانوالہ جبکہ حمزہ شہباز نے لاہور کے تین حلقوں سے انتخابات لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز حلقہ پی پی 63 سے انتخاب لڑیں گی اور اس کے لیے انہوں نے پی پی 63 کے انتخابی فارم بھی حاصل کر لیے ہیں، جبکہ فارم نون لیگ کے سٹی نائب صدر شعیب بٹ کے ذریعے وصول کیے گئے ہیں۔ ذرائع (ن) لیگ نے بتایا کہ مریم نواز کےکاغذات کل ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں جمع کروائے جائیں گے اور شعیب بٹ نے مریم نواز کے فارم وصول کرنے کی تصدیق کردی۔

خیال رہے کہ سال 2018ء کے انتخابات میں حلقہ پی پی 63 سے اشرف انصاری ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔ اشرف انصاری نون لیگ کے منحرف اراکین میں شامل رہے اور بعد میں نون لیگ میں واپس آگئے تھے۔ دوسری جانب حمزہ شہباز نے پی پی 146 پی پی، 147 پی پی، 163 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ مسلم لیگ نون کے رہنماء حمزہ شہباز نے لاہور کے 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1046955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش