0
Thursday 16 Mar 2023 02:59

ایران کے ساتھ باہمی سرمایہ کاری کا امکان موجود ہے، سعودی وزیر خزانہ

ایران کے ساتھ باہمی سرمایہ کاری کا امکان موجود ہے، سعودی وزیر خزانہ
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے وزیر خزانہ "محمد الجدان" نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ ایران ہمارا ہمسایہ ہے اور اگر پڑوسی ہمارے ساتھ تعاون کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں تو کسی لڑائی کا جواز ہی باقی نہیں رہتا۔ انہوں نے بدھ کے روز ریاض میں ایک اجلاس کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ جاری ہونے کے بعد ممکنہ طور پر بہت جلد ایران میں سرمایہ کاری کریں گے۔ سعودی عرب کے وزیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب کے لئے ایران میں سرمایہ کاری کے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں۔ واضح رہے کہ ایران اور سعودی عرب نے گذشتہ جمعے کو سالوں کی کشیدگی کے بعد سفارتی تعلقات میں بحالی کا معاہدہ کیا تھا۔ محمد الجدان نے کہا کہ خطے میں استحکام دنیا اور منطقے کے ممالک کے لئے بہت ضروری ہے اور ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ ایران ہمارا پڑوسی ہے، اگر ہمسایے ہمارے ساتھ تعاون میں دلچسپی رکھتے ہوں تو کسی تناو کا جواز ہی باقی نہیں رہتا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی وجہ نہیں ہے کہ ہم ایران میں سرمایہ کاری نہ کریں اور نہ ہی اس بات کی کوئی دلیل ہے کہ ہم تھران کو ریاض میں سرمایہ کے مواقع فراہم نہ کریں۔

سعودی عرب کے وزیر خزانہ نے کہا کہ اگر تہران دلچسپی رکھتا ہے کہ اس عمل کو طے کرے تو ہم اس سے زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ ہمیں باہمی تعاون میں وسعت پر خوشی ہوگی۔ گذشتہ مہینے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ بیجنگ کے بعد علی شمخانی نے چھ مارچ کو صدر کے معاہدوں کی پیروی کے مقصد سے تہران-ریاض تنازعات کے حل کے لئے اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ چین میں مذاکرات شروع کئے۔ ان مذاکرات کے اختتام پر دس مارچ کو ایک سہ فریقی بیان جاری کیا گیا، جس میں رہبر معظم کے نمائندے اور سربراہ قومی سلامتی علی شمخانی، سعودی عرب کی سلامتی کے مشیر اور وزراء کی شوریٰ کے رکن "مساعد بن‌ محمد العیبان" اور چین کی کیمونسٹ پارٹی کی پولیٹیکل کونسل کے رکن، فارن افئیرز کے سربراہ اور عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی کونسل کے رکن "وانگ وائ" نے دستخط کئے۔ اس معاہدے کی رو سے تہران-ریاض تعلقات از سر نو شروع کئے جائیں گے اور سات سال سے دونوں ممالک کے بند سفارت خانے دوبارہ سے کھولے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1046956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش