0
Thursday 16 Mar 2023 03:01
سعودی عرب اور ایران سفارتی تعلقات کی بحالی پر رضامند

سعودی عرب کا ایران میں بڑی سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ، محمد الجدعان

سعودی عرب کا ایران میں بڑی سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ، محمد الجدعان
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے ایران میں جلد بڑی سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایران میں جلد بڑی سرمایہ کاری کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں بہت سے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری نہ ہونے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب لوگ ان اصولوں پر قائم رہیں، جن پر اتفاق ہوا تھا، تو میرے خیال میں یہ بہت جلدی ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں سعودی عرب اور ایران سفارتی تعلقات کی بحالی پر رضامند ہوگئے ہیں، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ملک میں اپنے سفارتخاتوں کے قیام پر بھی اتفاق کرلیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان یہ اتفاق رائے بیجنگ میں ہونے والی بات چیت کے نتیجے میں طے پایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1046957
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش