0
Thursday 16 Mar 2023 03:38

مغربی کنارے میں صیہونی پالیسیوں کا اختتام اور مقاومت کا آغاز ہوچکا ہے، القسام بریگیڈ

مغربی کنارے میں صیہونی پالیسیوں کا اختتام اور مقاومت کا آغاز ہوچکا ہے، القسام بریگیڈ
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے عسکری ونگ "القسام بریگیڈ" کے ڈپٹی کمانڈر انچیف "مروان عیسیٰ" نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں خوفناک حوادث رونماء ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے میں صیہونی منصوبے اختتام کو پہنچ چکے ہیں اور اسرائیل نے P.L.O کے ساتھ اوسلو معاہدے کو بھی نابود کر دیا ہے۔ مستقبل میں ہولناک واقعات رونماء ہوسکتے ہیں۔ مروان عیسیٰ نے الاقصیٰ چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں خبردار کیا کہ مسجد اقصیٰ میں کسی قسم کی تبدیلی خطے کو ہلا کر رکھ دے گی۔ القسام کے نائب سربراہ نے کہا کہ مغربی کنارے میں مقاومت کو فرصت دینے کا مقصد اسے ترک کرنا نہیں، ان جرائم پر غزہ کبھی خاموش نہیں رہے گا اور جب بھی ضرورت پڑی تو پوری قوت سے اپنی ملت کا دفاع کریں گے۔

القسام بریگیڈ نے ملت فلسطین کے دفاع اور ہر ممکن وقت پر اپنی سرزمین کی آزادی کے لئے مقاومت کی حکمت عملی بنانے پر زور دیا۔ مروان عیسیٰ نے سارے فلسطین میں مقاومتی کارروائیوں کو تیز تر کرنے اور مزاحمت کو مادی، معنوی اور میڈیا کی مدد فراہم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے میں شہادت کا جذبہ قابل دید ہے۔ فلسطینیوں اور اس خطے کی مزاحمتی قوتوں میں قابض حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے مقاومت اور قومی اتحاد کی درست حکمت عملی کے بارے میں بہت زیادہ آگاہی ہے۔ مروان عیسیٰ نے مزید کہا کہ ہم مغربی کنارے اور قدس میں موجود مقاومت کو موقع دے رہے ہیں، کیونکہ وہ ابھی جنگ کے میدان اور اسٹریٹجک اثر و رسوخ کے مرحلے پر ہے۔
خبر کا کوڈ : 1046958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش