0
Thursday 16 Mar 2023 05:12

عراق میں ترکی کا ہیلی کاپٹر گرنے سے7 فوجی ہلاک، انقرہ کی تردید

عراق میں ترکی کا ہیلی کاپٹر گرنے سے7 فوجی ہلاک، انقرہ کی تردید
اسلام ٹائمز۔ عراقی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ کردستان کے علاقے میں ترکی کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس سے 7 ترک فوجی ہلاک ہوگئے، جبکہ انقرہ نے اس واقعے کی تردید کی ہے۔ بغداد کے مقامی ذرائع نے بدھ کی شب خبر دی ہے کہ عراق کے شمالی صوبہ دھوک کی آئل فیلڈ میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ عراقی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر ترکی کا ہے اور اس حادثے میں انقرہ کے سات فوجی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ عراقی میڈیا کی جانب سے ابھی تک ہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجوہات نہیں بتائی جا سکیں۔ اس خبر کے نشر ہونے کے کچھ ہی دیر بعد ترکی کی وزارت دفاع نے دھوک میں اپنے کسی بھی فوجی ہیلی کاپٹر کے گرنے کی تردید کی ہے۔

اناطولیہ نیوز ایجنسی نے ترک وزارت دفاع کے سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ گرنے والے ہیلی کاپٹر کا ترکی سے کوئی تعلق نہیں۔ اس ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بدھ کی شب ترکی کا کوئی بھی ہیلی کاپٹر مذکورہ علاقے میں محو پرواز نہیں تھا۔ یہ سب کچھ ایسے حالات میں ظاہر ہو رہا ہے، جب گذشتہ کئی مہینوں سے ترکی کا فوجی اڈہ شمالی عراق میں نامعلوم گروہ کو اپنے ڈرون اور راکٹ حملے کا نشانہ بناتا رہتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ترکی کافی عرصے سے کُرد دہشت گرد گروہ PKK کو نشانہ بنانے کے بہانے سے عراقی حدود کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1046968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش