0
Thursday 16 Mar 2023 05:13
ہر ظالم کے دشمن اور ہر مظلوم کے مددگار بنو

جب بھی وطن عزیز کو ضرورت پڑے، ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، معصومہ نقوی

امپورٹڈ اور ظالم حکومت نے اپنے زود رس زوال پر دستخط کر ڈالے
جب بھی وطن عزیز کو ضرورت پڑے، ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، معصومہ نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مقبول عوامی لیڈر عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش، اور پھر اس کی حمایت میں نکلے ہوئے تحریک انصاف کے نہتے کارکنان پر ظلم و ستم کرکے موجودہ امپورٹڈ حکومت یہ سمجھ رہی ہے کہ وہ کامیاب ہو جائے گی، تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔ اس کے برعکس یہ ظلم کرکے اس امپورٹڈ اور ظالم حکومت نے اپنے زود رس زوال پر دستخط کر ڈالے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امام علی علیہ سلام کا فرمان ہے کہ ہر ظالم کے دشمن اور ہر مظلوم کے مددگار بنو، ہم بحثیت پاکستانی اس موجودہ حکومت کے اس ظالمانہ و وحشیانہ اقدام اور نہتی و مظلوم عوام پر اس بہیمانہ تشدد کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کو یہی پیغام دینا چاہتی ہوں کہ سربراہ  مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کے اعلان کے منتظر رہیں اور جب تک سڑکوں پر نکلنے کی کال نہیں دی جاتی، سوشل میڈیا کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اس ظلم و ستم کی پرزور مذمت بھی کریں اور اپنے گھر کے افراد کو تیار و آمادہ کریں کہ جب بھی وطن عزیز کو ضرورت پڑے، ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1046969
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش