QR CodeQR Code

ہماری دھرتی ہمیں جان سے زیادہ عزیز

امپورٹڈ حکومت ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت ملک میں انارکی پھیلا رہی ہے، سیدہ زہراء نقوی

ظلم و تشدد کا یہ سارا ماحول الیکشن ملتوی کرنے کیلئے بنایا گیا ہے

16 Mar 2023 05:54

اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی سینیئر رہنماء اور سابقہ ایم پی اے کا کہنا تھا کہ تیرہ جماعتی حکومت نے اس ملک و عوام کی تباہی و بربادی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، امپورٹڈ حکومت پر اپنی شکست کا ایک خوف طاری ہوچکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف اکٹھے ہونے والے کارکنان پر تشدد اور شیلنگ کی مذمت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی سینیئر راہنماء سیدہ زہراء نقوی کا کہنا تھا کہ تیرہ جماعتی حکومت نے اس ملک و عوام کی تباہی و بربادی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ آج اگر عوام اپنے حقوق، اپنی نسلوں کے تحفظ اور ملک کی سلامتی کے لیے عمران خان کا ساتھ دینا چاہ رہے ہیں تو امپورٹڈ حکومت پر اپنی شکست کا ایک خوف طاری ہوچکا ہے۔

ظلم و تشدد کا یہ سارا ماحول عمران خان کو راستے سے ہٹانے اور الیکشن ملتوی کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا ہماری دھرتی ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے، ملک اور عوام کی حفاظت کرنے والوں کو آج عوام پر ظلم کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، ان حالات میں خاموش تماشائی بنے رہنا ایک محب وطن پاکستانی کو زیب نہیں دیتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ باشعور عوام کی مزاحمت اور تحریک امپورٹڈ حکومت کو اپنے ناپاک ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔


خبر کا کوڈ: 1046970

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1046970/امپورٹڈ-حکومت-ایک-مخصوص-ایجنڈے-کے-تحت-ملک-میں-انارکی-پھیلا-رہی-ہے-سیدہ-زہراء-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org