0
Thursday 16 Mar 2023 07:14

تہران-ریاض معاہدہ ایران کیخلاف دشمنی کے منصوبے پر کاری ضرب ہے، حزب‌ الله

تہران-ریاض معاہدہ ایران کیخلاف دشمنی کے منصوبے پر کاری ضرب ہے، حزب‌ الله
اسلام ٹائمز۔ لبنان کی سیاسی اور مقاومتی تحریک حزب‌ الله کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل "شیخ نعیم قاسم" نے کہا ہے کہ تہران اور ریاض معاہدہ خطے کے ممالک میں تعاون کے لئے امید کی کرن اور ایرانو فوبیا پر کاری ضرب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب اور ایران کے معاملے میں اس ہونے والے معاہدے پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔ کیونکہ یہ معاہدہ خطے کے ممالک کے تعاون، اقتصادی ترقی اور استحکام کے لئے امید کی کرن ہے۔ انہوں نے اس امر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ اُس معاندانہ منصوبے پر مہلک ضرب ہے، جو اسرائیل نے امریکہ کی مدد سے ایران کے خلاف شروع کیا تھا۔

دشمن چاہتا تھا کہ علاقائی ممالک بالخصوص خلیج فارس کے ممالک کو اپنے ساتھ ملا کر اسرائیل کی بجائے ایران کو ان کا اصلی دشمن ظاہر کرے۔ لیکن اس معاہدے کے بعد پہلے کی طرح اسرائیل، عالم اسلام اور خطے کے دشمن کے طور پر باقی رہے گا۔ ہم ساری دنیا کو اسرائیل کے خلاف متحرک کریں گے۔ ہم ہر باضمیر شخص سے کہہ رہے ہیں کہ یہ صیہونی رژیم انسانیت اور بشریت کے لئے خطرہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 1046972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش