0
Thursday 16 Mar 2023 11:30

ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو اتوار کو لاہور میں جلسہ کرنے سے روک دیا

ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو اتوار کو لاہور میں جلسہ کرنے سے روک دیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اتوار کے روز مینار پاکستان پر جلسہ کرنے سے روک دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماء حماد اظہر کی دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت عدالت نے تحریک انصاف کو اتوار کے روز مینار پاکستان کے گراونڈ میں جلسہ کرنے سے روک دیا ہے۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو مل کر معاملے کا حل نکالنا چاہیئے، اگر آپ نے جلسہ کرنا ہے تو پہلے انتظامیہ کے ساتھ بیٹھیں، 15 دن پہلے پلان کریں، ایسا نہیں ہوسکتا کہ صبح اٹھیں اور جلسے کا اعلان کر دیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ انتظامی معاملات کو بھی دیکھنا ہے، آپ آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کے ساتھ آج بیٹھیں اور میکانزم بنائیں۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اتوار کو مینار پاکستان لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1047007
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش