QR CodeQR Code

اٹلی کشتی حادثہ، قومی کھلاڑی شاہدہ رضا کی میت کراچی پہنچا دی گئی

16 Mar 2023 12:28

رشتہ دار کے مطابق میت دوپہر کو کوئٹہ منتقل کر دی جائے گی۔ شاہدہ رضا کی تدفین علمدار روڈ کے بہشت زینب قبرستان میں ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ اٹلی میں کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والی قومی کھلاڑی شاہدہ رضا کی میت کراچی پہنچا دی گئی۔ شاہدہ رضا کے رشتہ دار کے مطابق میت دوپہر کو کوئٹہ منتقل کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شاہدہ رضا کی تدفین علمدار روڈ کے بہشت زینب قبرستان میں ہوگی۔ اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والی شاہدہ رضا گھر سے اکیلے نکلیں تھیں اور وہ اپنے مفلوج بچے کے علاج کی خاطر بیرون ملک جانا چاہتی تھیں۔ شاہدہ رضا کی عمر 27 سال تھی اور ان کا تعلق کوئٹہ کی ہزارہ کمیونٹی سے تھا۔ واضح رہے کہ شاہدہ رضا 26 فروری کو اٹلی میں کشتی حادثے میں جاں بحق ہوگئی تھیں، وہ روزگار کی تلاش میں یورپ گئی تھیں، کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی شاہدہ رضا پاکستان وومن ہاکی ٹیم کی نمائئندگی کرنے کے ساتھ ساتھ فٹبال کی قومی کھلاڑی بھی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 1047008

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047008/اٹلی-کشتی-حادثہ-قومی-کھلاڑی-شاہدہ-رضا-کی-میت-کراچی-پہنچا-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org