0
Thursday 16 Mar 2023 12:54

رونق بخاری نے وحدت یوتھ ملتان کے ڈویژنل صدر کے عہدے حلف اُٹھا لیا، علامہ اقتدار نقوی نے حلف لیا

رونق بخاری نے وحدت یوتھ ملتان کے ڈویژنل صدر کے عہدے حلف اُٹھا لیا، علامہ اقتدار نقوی نے حلف لیا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذیلی ادارے وحدت یوتھ ملتان کے نامزد ڈویژنل صدر رونق بخاری نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب جامع مسجد الحسین نیو ملتان میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وحدت یوتھ کونسل کے رکن مولانا تصور عباس، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم صدیقی، جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی کابینہ کے اراکین سید دلاور عباس زیدی، سید وسیم عباس زیدی، عاطف سہرانی، ثقلین ظفر، فخر نسیم صدیقی، علی رضا بخاری، جبکہ وحدت یوتھ کے نائب صدر شہزاد نور، ترجمان  احسن مہدی، علمدار عباس موجود تھے۔ پریس ریلیز کے مطابق علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ مجلس میں یوتھ ونگ کی فعالیت ملک وقوم کے لیے بہتر ہے نوجوان ملکی ترقی میں اپنا ایک رول رکھتے ہیں۔

مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی نے مجلس کی فعالیت میں ونگز کے کردار پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے اختتام پر علامہ اقتدار حسین نقوی نے نامزد ڈویژنل صدر وحدت یوتھ رونق بخاری سے حلف لیا۔ ''اسلام ٹائمز''سے گفتگو کرتے ہوئے وحدت یوتھ ملتان ڈویژن کے ترجمان احسن مہدی کا کہنا تھا کہ ڈویژنل کابینہ تقریبا مکمل ہو چکی ہے اب اگلے مرحلے میں تحصیل کنونشن کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا، ملتان ڈویژن میں نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، کوشش کریں گے نوجوانوں کے مسائل کو سمجھیں اور جس قدر ممکن ہوسکا ان کو حل کریں۔
خبر کا کوڈ : 1047009
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش