QR CodeQR Code

تحریک انصاف نے اتوار کو ریلی نکالی تو دفعہ 144 نافذ کر دیں گے، محکمہ داخلہ

16 Mar 2023 13:51

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم میاں شکیل احمد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اتوار کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اگر پی ٹی آئی نے جلسہ کیا تو حکومت خاموش نہیں بیٹھے گی، کارروائی کرے گی اور لازمی طور پر دفعہ 144 لگائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم پنجاب میاں شکیل احمد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اگر اتوار کو ریلی نکالی تو دفعہ 144 لگا دیں گے۔ میاں شکیل احمد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اتوار کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اگر پی ٹی آئی نے جلسہ کیا تو حکومت خاموش نہیں بیٹھے گی، کارروائی کرے گی اور لازمی طور پر دفعہ 144 لگائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کو فائنل میچ ہے، پی ٹی آئی کو ریلی کی اجازت نہیں ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 1047014

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047014/تحریک-انصاف-نے-اتوار-کو-ریلی-نکالی-دفعہ-144-نافذ-کر-دیں-گے-محکمہ-داخلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org