0
Thursday 16 Mar 2023 17:36

کراچی میں احتجاجی دھرنے منظم کرنے کا الزام، پی ٹی آئی ایم پی اے شاہ نواز جدون گرفتار

کراچی میں احتجاجی دھرنے منظم کرنے کا الزام، پی ٹی آئی ایم پی اے شاہ نواز جدون گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنے منظم کروانے کے الزام میں پولیس نے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی شاہ نواز جدون سمیت دیگر کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدگان نے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر پی ٹی آئی نے کراچی میں مختلف مقامات پر دھرنے دیئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکس تھانے کی پولیس نے ایم پی اے شاہ نواز جدون سمیت 12 افراد کو گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھرنے کے شرکاء اور منتظمین کے خلاف مختلف مقدمات میں نامزد 24 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق 12 نامزد ملزمان کو نارتھ ناظم آباد سے گرفتار کیا گیا جبکہ پیرآباد اور سچل تھانوں کی پولیس تاحال کسی نامزد ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی۔ شاہ لطیف تھانے میں درج مقدمے میں نامزد افراد نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی۔ پولیس نے مزید کہا کہ ضمانت حاصل کرنے والے افراد نے تاحال تفتیشی پولیس سے رجوع نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ : 1047031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش