0
Thursday 16 Mar 2023 18:07

کوئٹہ، وزیراعلیٰ بلوچستان کے کورڈینیٹرز اور ترجمانوں کی تعیناتی عدالت میں چیلنج

کوئٹہ، وزیراعلیٰ بلوچستان کے کورڈینیٹرز اور ترجمانوں کی تعیناتی عدالت میں چیلنج
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے 27 کوآرڈینیٹرز اور 2 ترجمانوں کی تعیناتی کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار ایڈووکیٹ صادق خلجی نے پٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ کوآرڈینیٹرز اور ترجمانوں کی تعیناتی قومی خزانے پر بوجھ ہے۔ پٹیشن میں وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری، ترجمانوں اور کوآرڈینیٹرز کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت عالیہ بلوچستان کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور عامر رانا پر مشتمل بینچ نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔ بلوچستان ہائیکورٹ نے فریقین سے اگلی سماعت، 6 اپریل تک جواب طلب کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1047036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش