QR CodeQR Code

مودی حکومت اڈانی پر سوالوں سے بچنے کیلئے تماشہ کررہی ہے، راہل گاندھی

16 Mar 2023 19:13

راہل گاندھی نے بتایا کہ اصل کہانی اس وقت شروع ہوئی تھی جب انہوں نے حکومت سے ایوان میں سوال کیا تھا کہ گوتم اڈانی کا حکومت سے کیا تعلق ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اڈانی معاملے پر مودی حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا کہ ملک جاننا چاہتا ہے کہ حکومت اور اڈانی کے درمیان کیا تعلقات ہیں۔ صحافیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ملک اس جانب دیکھ رہا ہے کہ کیا اس شخص (راہل گاندھی) کو ایوان میں حکومت کے ان چار وزراء کو جواب دینے کا موقع دیا جائے گا جنہوں نے ان سے ایوان میں سوال کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب چار وزراء نے میرے متعلق کچھ کہا ہے تو مجھے بھی جواب دینے کا موقع ملنا چاہیئے۔ راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ آج صبح وہ پارلیمنٹ گئے تھے جہاں انہوں نے لوک سبھا اسپیکر سے ملاقات کی اور ان کو امید ہے کہ کل ان کو بولنے کا موقع مل جائے گا۔ راہل گاندھی نے بتایا کہ اصل کہانی اس وقت شروع ہوئی تھی جب انہوں نے حکومت سے ایوان میں سوال کیا تھا کہ گوتم اڈانی کا حکومت سے کیا تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوتم اڈانی کو کس طرح مودی حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔


خبر کا کوڈ: 1047046

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047046/مودی-حکومت-اڈانی-پر-سوالوں-سے-بچنے-کیلئے-تماشہ-کررہی-ہے-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org