0
Thursday 16 Mar 2023 19:35

ہمیں ایوان میں بولنے نہیں دیا جا رہا جو جمہوریت پر حملہ ہے، مہوا موئترا

ہمیں ایوان میں بولنے نہیں دیا جا رہا جو جمہوریت پر حملہ ہے، مہوا موئترا
اسلام ٹائمز۔ بجٹ اجلاس کے جاری دوسرے مرحلے میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی رکن اسمبلی مہوا موئترا نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا پر الزام لگایا اور کہا کہ اسپیکر ہمیں (اپوزیشن) بولنے کی اجازت نہیں دے رہے اور یہ جمہوریت پر حملہ ہے۔ مہوا موئترا نے ٹویٹ کر کے لکھا کہ گزشتہ 3 دنوں میں اسپیکر نے صرف بی جے پی کے وزراء کو مائیک پر بولنے کی اجازت دی اور پھر پارلیمنٹ کو ملتوی کر دیا۔ اپوزیشن کے ایک بھی رکن کو بولنے نہیں دیا گیا، جمہوریت پر حملہ ہو رہا ہے۔ مہوا نے یہاں تک کہا کہ وہ اس ٹوئٹ کے لئے جیل جانے کے لئے تیار ہیں۔

اس سے قبل لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے بھی الزام لگایا تھا کہ ان کی میز پر موجود مائک پچھلے تین دنوں سے میوٹ (خاموش) ہے اور دعویٰ کیا کہ یہ راہل گاندھی کے اس بیان کی مکمل تصدیق کرتا ہے کہ ہندوستان میں اپوزیشن ارکان کے مائیک اکثر خاموش کر دئے جاتے ہیں۔ خیال رہے کہ لندن میں اڈانی معاملے پر راہل گاندھی کے بیان پر بی جے پی اور اپوزیشن آمنے سامنے آ گئے ہیں۔ کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیاں اڈانی ہنڈن برگ کیس کی جے پی سی انکوائری کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی لندن میں راہل کے ریمارکس پر کانگریس رکن پارلیمنٹ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1047048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش