0
Thursday 16 Mar 2023 18:49
ریٹائرمنٹ کیلئے عمر کو 62 سال سے بڑھا کر 64 برس کئے جانے کا مسئلہ

متنازعہ بل پر ووٹنگ نہیں کرائی گئی تو میں ایوان کی تحلیل کا فرمان جاری کر دونگا، امانوئل میکرون

فرانسیسی یونینوں کا اتفاق آراء سے ان تمام اصلاحات پر اپنی مخالفت کا اظہار
متنازعہ بل پر ووٹنگ نہیں کرائی گئی تو میں ایوان کی تحلیل کا فرمان جاری کر دونگا، امانوئل میکرون
اسلام ٹائمز۔ فرانس کے صدر میکرون نے دھمکی دی ہے کہ پینشن اصلاحات کے بل کی منظوری نہیں دی گئی تو وہ ایوان نمائندگان کی تحلیل کا حکم جاری کر دیں گے۔ فرانسیسی ٹی وی بی ایف ایم چینل کے مطابق فرانسیسی صدر امانوئل میکرون نے بدھ کی رات وزیراعظم اور پینشن اصلاحات بل سے متعلق کوشش کرنے والے وزیروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان نمائندگان کی جانب سے اگر اس متنازعہ بل پر ووٹنگ نہیں کرائی گئی تو وہ ایوان کی تحلیل کا فرمان جاری کر دیں گے۔ اس بل میں شامل سب سے اہم نکتہ ریٹائرمنٹ کے لئے عمر کو 62 سال سے بڑھا کر 64 برس کئے جانے کا مسئلہ ہے، جس پر شدید احتجاج  کا سلسلہ جاری ہے۔ فرانسیسی یونینوں نے اتفاق آراء سے ان تمام اصلاحات پر اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے اور ان یونینوں کی جانب سے اب تک بارہا احتجاجی مظاہرے بھی کئے جا چکے ہیں۔

لیبر یونین اور مختلف محکموں کے ملازمین نے گذشتہ چند ہفتوں کے دوران پینشن اصلاحات کے اس بل کے خلاف کئی بار مظاہرے اور ہڑتالیں کی ہیں۔ رائیٹرز کی رپورٹ کے مطابق احتجاجی مظاہرین امانوئل حکومت کے اس متنازعہ بل اور خاص طور پر ریٹائرمنٹ کی عمر باسٹھ سال سے بڑھا کر چونسٹھ سال کئے جانے کی مخالفت میں ہفتے کو بھی لوگ سڑکوں پر نکلے اور دارالحکومت پیرس سمیت مختلف بڑے شہروں میں احتجاج کیا۔ فرانس کی موجودہ صورت حال اس متنازعہ بل کی بنا پر میکرون حکومت کے لئے ایک چیلنج بنی ہوئی ہے اور یہ صورت حال حکومت کے زوال کا باعث بھی بن سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1047049
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش