QR CodeQR Code

جموں و کشمیر کی اپوزیشن پارٹیوں کا وفد کل دہلی روانہ ہوگا

16 Mar 2023 20:24

جموں و کشمیر کی اپوزیشن پارٹیاں مودی حکومت سے مطالبہ کر رہی ہیں کہ یہاں پر جلد از جلد اسمبلی چناؤ کا انعقاد عمل میں لاکر سٹیٹ ہڈ کا درجہ بحال کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران کل دہلی جائیں گے اور وہاں پر قومی و علاقائی پارٹیوں کے لیڈروں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی جموں رہائش گاہ پر اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران کا ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں فیصلہ لیا گیا کہ قومی و علاقائی پارٹیوں کے لیڈران سے ملاقات کی خاطر اپوزیشن جماعتوں کا ایک اعلیٰ سطحی وفد دہلی روانہ ہوگا۔ معلوم ہوا ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں کا یہ وفد جموں و کشمیر میں جلد ازجلد اسمبلی انتخابات کے انعقاد، سٹیٹ ہڈ کی واپسی، پراپرٹی ٹیکس اور بے روزگاری جیسے مسائل اُٹھائیں گے۔ بتادیں کہ جموں و کشمیر کی اپوزیشن پارٹیاں مودی حکومت سے مطالبہ کر رہی ہیں کہ یہاں پر جلد از جلد اسمبلی چناؤ کا انعقاد عمل میں لاکر سٹیٹ ہڈ کا درجہ بحال کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 1047050

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047050/جموں-کشمیر-کی-اپوزیشن-پارٹیوں-کا-وفد-کل-دہلی-روانہ-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org