0
Thursday 16 Mar 2023 19:50

امریکہ نے "التنف" کو دہشتگردوں کے ہیڈ کوارٹر میں تبدل کر دیا ہے، بشار الاسد

امریکہ نے "التنف" کو دہشتگردوں کے ہیڈ کوارٹر میں تبدل کر دیا ہے، بشار الاسد
اسلام ٹائمز۔ جمہوری عربی شام کے صدر بشار الاسد نے آج ایک روسی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیا۔ جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ امریکی، "التنف" جیسے اپنے غیر قانونی اڈوں میں دہشت گردوں کو تربیت فراہم کرتے ہیں۔؟ اس سوال کے جواب میں شامی صدر نے کہا کہ ہم التنف کے قریب دہشت گرد گروہوں سے نبرد آزما ہیں۔ اس تصادم اور گرفتار ہونے والے افراد کے ذریعے سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ وہ (دہشتگرد) کہاں سے آتے ہیں۔ التنف ایک ایسا علاقہ ہے، جہاں امریکہ نے اپنا غیر قانونی فوجی اڈہ قائم کر رکھا ہے۔ یہ علاقہ جغرافیائی طور پر بہت اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ یہ شام، اردن اور عراق کے درمیان ایک تکون کی مانند ہے۔ یہ غیر قانونی اڈہ امریکی قبضے کے بعد قائم کیا گیا کہ جس کے 50 کیلو میٹر علاقے کو ممنوعہ قرار دیا گیا ہے۔ بشار الاسد نے مزید کہا کہ التنف مکمل طور پر دہشت گردی کا اڈہ ہے کہ جس کا کوئی دوسرا ہدف نہیں۔ اس میں ہزاروں دہشت گرد خاندان مقیم ہیں۔

شام کے صدر نے کہا کہ امریکہ کی اس صحرائی علاقے میں موجودگی کس مفاد کے تحت ہے۔؟ بلاشبہ امریکہ نے یہ اڈہ دہشت گردوں کے لئے بنایا ہے۔ جس میں ہزاروں دہشت گرد خاندان مقیم ہیں۔ ان میں سے کچھ افراد کو وقتاََ فوقتاََ شامی فوج پر حملوں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، تاکہ شامی علاقوں میں افراتفری پھیلائی جا سکے۔ ہمیں اس بات کا یقین ہے اور ہمارے پاس اس کے ثبوت موجود ہیں۔ روسی چینل نے سوال کیا کہ کیا آپ کے پاس ان دہشت گردوں کو یوکرائن بھیجنے کی اطلاعات ہیں۔؟ جس پر بشار الاسد نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کا ہمارے پاس ثبوت تو نہیں، لیکن توقع یہی ہے کہ امریکہ دہشتگردوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتا رہتا ہے۔ اس کے علاوہ دہشت گرد خود بھی معمول کے مطابق حرکت کرتے رہتے ہیں۔ لیکن جو دہشت گرد شام میں موجود ہیں، وہ بنیاد پرست مشہور ہیں، جو دین کے پردے کے پیچھے چھپ ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1047054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش