QR CodeQR Code

گوادر، ایران کیجانب سے ساحلی شہر کو 100 میگا واٹ بجلی کی فراہمی

16 Mar 2023 20:40

کیسکو چیف عبدالکریم جمالی کا کہنا ہے کہ ایران کیجانب سے نئی ٹرانسمیشن لائن سے 100 میگاواٹ بجلی گوادر کو ملنا شروع ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایران سے گوادر کیلئے بجلی کی نئی ٹرانسمیشن لائن کا آغاز ہوگیا۔ کیسکو چیف عبدالکریم جمالی کا کہنا ہے کہ نئی ٹرانسمیشن لائن سے 100 میگاواٹ بجلی گوادر کو ملنا شروع ہوگئی ہے۔ نئی ٹرانسمیشن لائن سے گوادر، پسنی، جیوانی، اورماڑہ کو بجلی فراہم کی جائے گی۔ کیسکو چیف نے بتایا کہ گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کیلئے پاکستان اور ایران میں معاہدہ ہوا تھا۔ اس معاہدے کے تحت ایران کے شہر جیکی گور سے مکران کو پہلے ہی 100 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1047056

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047056/گوادر-ایران-کیجانب-سے-ساحلی-شہر-کو-100-میگا-واٹ-بجلی-کی-فراہمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org