0
Thursday 16 Mar 2023 21:09

عمران خان سیاستدانوں پر بدنما داغ ہے، خورشید شاہ

عمران خان سیاستدانوں پر بدنما داغ ہے، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان سیاستدانوں پر بدنما داغ ہے، کون ہے کیا ہے ہم نہیں جانتے ہم اتنا جانتے ہیں کہ یہ ایک پارٹی کا لیڈر ہے اور پارٹی کا لیڈر چھپ کر نہیں سینہ تان کر عدالتوں کا سامنا کرتا ہے،پھر چاہے جیل ہو یا موت، ہم نے لیڈر کو سولی پر چڑھتے دیکھا ہے کوڑے کھاتے دیکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی پوری سیاسی زندگی میں پہلی بار کسی لیڈر کو چار پائی کے نیچے چھپتے دیکھا ہے، ہم نے دیکھا ہے عمران خان کے گھر سے بم پھینکے جارہے تھے، اب بھی عدالتوں نے میرٹ پر فیصلے نہیں دیئے تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ایک پارٹی کا ڈرپوک لیڈر ہے جس پر افسوس ہے، وہ سیاست دانوں پر بدنما داغ ہے، سیاسی پارٹی کا لیڈر عوام میں ہوتا ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نے وہ سیاستدان دیکھے ہیں جو سزائے موت کے انتظار میں بیٹھے ہوتے تھے کب ملتی ہے، ہم نے وہ سیاست دان دیکھے جو جلسوں میں کھڑے ہوئے اور شہید ہوئے ہیں، میں آج آپ کو عمران خان کی اپنی بات بتا رہا ہوں جب نواز شریف کی حکومت تھی اور چودھری نثار وزیر داخلہ تھے تو عمران خان کہتا ہے کہ مجھے اگر ایک دن کی بھی جیل ہوئی تو میں مر جاونگا، یہ بات انہوں نے کس ذمرے میں کی اس کا مجھے پتا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے گھر سے بم پھیکے جارہے ہیں، پتا نہیں کون اندر بیٹھا ہے، کون پھینک رہا ہے، میں کسی کا نام نہیں لیتا پر سمجھنے والے سمجھ گئے ہونگے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں کیونکہ اس پر الزامات تو بہت بڑے بڑے ہیں، عمران خان ناکام سیاستدان ہیں، وہ لاء اینڈ آرڈر ختم کرنا چاہ رہا ہے، عدالت کی عزت ختم کرنا چاہ رہا ہے، اب ججز کی باری ہے وہ اپنی عزتیں بچائیں اور عدالتیں اپنا کام کریں۔
خبر کا کوڈ : 1047060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش