QR CodeQR Code

زمان پارک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات ہیں، پنجاب حکومت

16 Mar 2023 21:28

میڈیا سے گفتگو میں نگران وزیر نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ کے پی نے صوفی محمد کی کالعدم تنظیم کے اہم رکن کو پارٹی میں شامل کیا، وہ دہشت گرد 8 سال جیل کاٹ چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ جب فیصلہ کر لیا تو پھر عمران خان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا جائے گا۔ پنجاب کے نگران وزیراطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ زمان پارک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات ہیں، چاہتے ہیں کہ جانی نقصان نہ ہو لیکن جب فیصلہ کر لیا تو پھر عمران خان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا جائے گا۔ نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ سابق وزیراعلیٰ کے پی نے صوفی محمد کی کالعدم تنظیم کے اہم رکن کو پارٹی میں شامل کیا، وہ دہشت گرد 8 سال جیل کاٹ چکا ہے، اب ایسےلوگ زمان پارک میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا جانی نقصان سے بچنے کی کوشش کی لیکن جب عمران خان کی گرفتاری کا فیصلہ ہوا تو تین چار گھنٹوں میں کر لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1047061

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047061/زمان-پارک-میں-دہشت-گردوں-کی-موجودگی-اطلاعات-ہیں-پنجاب-حکومت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org