QR CodeQR Code

سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز کی روس کے نائب وزیراعظم سے ملاقات

16 Mar 2023 21:52

عرب میڈیا کے مطابق ملاقات میں تیل کی منڈی کے استحکام اور توازن سے متعلق اوپیک پلس کی کاوشوں کا جائزہ لیا گیا اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب اور روس نے اوپیک پلس کے فریم ورک میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز نے روس کے نائب وزیراعظم سے ملاقات کی۔ ریاض سے عرب میڈیا کے مطابق ملاقات میں روس سعودی عرب تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق ملاقات میں تیل کی منڈی کے استحکام اور توازن سے متعلق اوپیک پلس کی کاوشوں کا جائزہ لیا گیا اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1047065

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047065/سعودی-وزیر-توانائی-شہزادہ-عبدالعزیز-کی-روس-کے-نائب-وزیراعظم-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org