QR CodeQR Code

کمر توڑ ظالمانہ مہنگائی نے عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا ہے، مولانا امین انصاری

16 Mar 2023 22:31

ایک بیان میں سربراہ متحدہ علماء محاذ نے علماء مشائخ و ذاکرین سے اپیل کی ہے کہ وہ 17 مارچ جمعہ کے خطبات میں مہنگائی، بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف وفاقی و سندھ حکومت کے بدترین تشویشناک طرز عمل کے خلاف محراب و منبر سے صدائے احتجاج بلند کریں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری نے کہا ہے کہ حکومت نے غریب عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے، رمضان المبارک کے قریب روز بروز بڑھتی ہوئی کمر توڑ ظالمانہ مہنگائی نے پاکستان کو پالنے والے شہر کراچی کی عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا ہے، باب الاسلام سندھ کے روشنی والے شہر منی پاکستان کو دہشت گردوں، لٹیروں، چوروں، بھتہ خوروں، لینڈ مافیا، پولیس گردی کے حوالے کردیا گیا ہے، پورے شہر میں قانون نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی۔

ان کا کہنا تھا کہ آئے دن 9-10 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ، بجلی کا بل اور ٹیکس ادا کرنے والوں کیلئے اذیت و مایوسی کا سبب بن چکی ہے لیکن وزیراعلیٰ ہاؤس اور بلاول ہاؤس روشن ہیں۔ مولانا محمد امین انصاری نے مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ و ذاکرین سے اپیل کی ہے کہ وہ 17 مارچ جمعہ کے خطبات میں مہنگائی، بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف وفاقی و سندھ حکومت کے بدترین تشویشناک طرز عمل کے خلاف محراب و منبر سے صدائے احتجاج بلند کریں اور ملک خصوصاً کراچی میں مہنگائی، بیروزگاری، بدامنی کے ذمہ داران کیخلاف بددعائیں اور ان سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔


خبر کا کوڈ: 1047074

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047074/کمر-توڑ-ظالمانہ-مہنگائی-نے-عوام-کو-فاقہ-کشی-پر-مجبور-کردیا-ہے-مولانا-امین-انصاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org