0
Thursday 16 Mar 2023 23:01

ایران کے معاملے پر ڈپلومیسی ہماری اولین ترجیح ہے، جرمن چانسلر

ایران کے معاملے پر ڈپلومیسی ہماری اولین ترجیح ہے، جرمن چانسلر
اسلام ٹائمز۔ جرمنی کے چانسلر "اولف شولتز" نے ایران کے پُرامن جوہری پروگرام کے خلاف صیہونی وزیراعظم کے دھمکی آمیز اقدامات پر اپنا ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام کے حل کے لئے سفارت کاری ہماری اولین ترجیح ہے۔ اولف شولتز نے برلن میں صیہونی وزیراعظم نتین یاہو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ جس میں جرمن چانسلر نے اسرائیل کے حالیہ سیاسی بحران کا ذکر کیا۔ انہوں نے صیہونی کابینہ کی جانب سے پیش کردہ عدالتی اصلاحاتی بل پر تشویش کا اظہار کیا۔ اولف شولتز نے نتین یاھو سے مطالبہ کیا کہ وہ عدالتی اصلاحات کے حوالے سے اپوزیشن کے تحفظات کو دور کرنے کے لئے صدر اسحاق ہرتزوگ کی تجاویز پر غور کرے۔ انہوں نے صیہونی حکومت میں اختیارات کی تقسیم اور عدلیہ کی آزادی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی ان مسائل کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے۔ ہم تمام فریقین کو اپنے مسائل بیٹھ کر حل کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔ جرمن چانسلر نے مغربی کنارے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور صیہونی فوج سے مذکورہ حالات ٹھیک کرنے کا مطالبہ کیا۔

اولف شولتز نے ایران کو جوہری توانائی کے حصول سے روکنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ اس معاملے میں سفارت کاری ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر صیہونی وزیراعظم نے بھی ایران کے پُرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف بیان بازی کی۔ اس نے کہا کہ اسرائیل اپنے دفاع کے لئے ایران کے خلاف ہر ضروری قدم اٹھائے گا۔ نیتن یاہو نے ایران کے خلاف ثبوت فراہم کیے بغیر دہشت گردوں کو مقبوضہ فلسطین میں بھیجنے کا الزام لگایا اور کہا کہ دہشت گردوں کو بھیجنے والوں کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ نتین یاہو نے جرمن چانسلر کے جانب سے عدالتی بل پر اپوزیشن پارٹیوں کی بات سننے پر کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اسرائیل دیگر لبرل جمہوریتوں کی طرح باقی رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 1047077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش