0
Friday 17 Mar 2023 00:01

پی ٹی آئی ارکان نے بھی قومی و صوبائی انتخابات ایک ہی دن کرانے کا کہا ہے، گورنر کے پی

پی ٹی آئی ارکان نے بھی قومی و صوبائی انتخابات ایک ہی دن کرانے کا کہا ہے، گورنر کے پی
اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے ان کے ساتھ رابطہ کرتے ہوئے قومی وصوبائی اسمبلی انتخابات ایک ہی دن کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ غلام علی نے بتایا کہ انہوں نے مذکورہ ارکان کو مشورہ دیا کہ اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ رابطہ کرکے یہ مطالبہ ان کے سامنے رکھیں۔ گورنمنٹ کالج پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگوں کے لیے جیل جانا کوئی انہونی نہیں ،ہم بھی جاتے رہے ہیں لیکن آج جو حالات پیداکیے جارہے ہیں وہ کسی بھی طور مناسب نہیں۔ گورنر نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی انتخابات کرانے کی تاریخ کا اعلان تو انہوں نے کردیا ہے لیکن الیکشن کرانا ان کا نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کا کام ہے جبکہ سیکورٹی اداروں نے امن وامان کی صورت حال کو خطرناک قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا الیکشن کرانے کا فیصلہ اپنی جگہ لیکن سیاسی جماعتوں کو اپنے فیصلے خود کرنے چاہیئیں، کیونکہ ہر پانچ سال بعد دو، دو انتخابات ہوا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیوروکریسی میں ہماری مرضی سے تبادلے نہیں ہورہے، ریکارڈ دیکھنا چاہیے کہ آج جن کے تبادلے ہورہے ہیں وہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سابقہ دور میں کہا ں تھے، صوبائی مسائل پر کابینہ آج اپنے اجلاس میں غور کررہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1047087
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش