0
Thursday 16 Mar 2023 23:34
20 مارچ تک عمران خان کے وارنٹ معطل

خاتون جج کو دھمکی کیس، عمران خان کے وارنٹ معطلی کا تحریری فیصلہ

خاتون جج کو دھمکی کیس، عمران خان کے وارنٹ معطلی کا تحریری فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خاتون جج کو دھمکی کے کیس میں عمران خان کے 20 مارچ تک وارنٹ معطلی کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے ایک صفحے پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان کے وکلاء یکساں نوعیت کے کیس میں مصروف ہونے پر مقررہ وقت پر پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے کہا کہ عمران خان کے وکیل عدالتی اوقات ختم ہونے سے کچھ دیر قبل عدالت پیش ہوئے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وکیل نے کم وقت ہونے کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ وارنٹ منسوخی کی درخواست پر 20 مارچ کو حتمی دلائل دیئے جائیں گے، عدالت نے حکم دیا کہ 20 مارچ تک عمران خان کے وارنٹ معطل کیے جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1047088
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش