QR CodeQR Code

برطانیہ نے سرکاری ڈیوائسز میں ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی لگا دی

17 Mar 2023 01:26

لندن سے خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی کابینہ آفس کے وزیر اولیور ڈاؤڈن کا کہنا تھا کہ سرکاری ڈیوائسز میں ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ برطانیہ نے سرکاری ڈیوائسز میں چین کی ایپ ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی لگا دی۔ لندن سے خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی کابینہ آفس کے وزیر اولیور ڈاؤڈن نے کہا کہ سرکاری ڈیوائسز میں ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی لگائی جا رہی ہے، پابندی کا فوری اطلاق ہوگا۔ برطانوی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور یورپی ممالک بھی سرکاری ڈیوائسز میں ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی لگا چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1047094

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047094/برطانیہ-نے-سرکاری-ڈیوائسز-میں-ٹک-ٹاک-کے-استعمال-پر-پابندی-لگا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org