0
Friday 17 Mar 2023 01:31
برطانیہ نے سکیورٹی خدشات پر ٹک ٹاک پر پابندی لگائی ہے

ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ سیاسی ہے، برطانیہ کے اپنے مفادات کو نقصان پہنچے گا، چین

ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ سیاسی ہے، برطانیہ کے اپنے مفادات کو نقصان پہنچے گا، چین
اسلام ٹائمز۔ چین نے برطانیہ کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی کے فیصلے کو سیاسی قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی فیصلے پر لندن میں چینی سفارتخانے نے ردعمل میں کہا کہ برطانیہ میں سرکاری فونز میں ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے۔ چینی سفارتخانہ کے مطابق فیصلہ برطانیہ میں متعلقہ کمپنیوں کے معمول کے کاموں میں مداخلت ہے۔ چینی سفارتخانہ کا مزید کہنا ہے کہ ایسے فیصلے سے برطانیہ کے اپنے مفادات کو ہی نقصان پہنچے گا۔ واضح رہے کہ برطانیہ نے سکیورٹی خدشات پر سرکاری ڈیوائسز میں چین کی ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگائی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1047095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش