QR CodeQR Code

صدارتی نمائندے کے طور پر علی شمخانی مختلف ممالک کے دورے کرینگے، سپهر خلجی

17 Mar 2023 05:29

اپنے ٹویٹ میں ایرانی سیکرٹری انفارمیشن کا کہنا تھا کہ 13ویں اسلامی حکومت کی پڑوسیوں کیساتھ تعلقات کو محکم اور وسیع کرنیکے منصوبے کے تحت قومی سلامتی کے مشیر ایڈمرل علی شمخانی کو صدر کیجانب سے بھاری ذمے داری سونپی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کی قومی سلامتی کے مشیر علی شمخانی کے یو اے ای کے دورے کے بعد وزیر اطلاعات "سپهر خلجی" نے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ بیجنگ معاہدے کے بعد ایرانی صدر کے نمائندے کے طور پر سفارتی وفد کے ہمراہ علی شمخانی مختلف ممالک کا دورہ جاری رکھیں گے۔ سپھر خلجی نے ان خیالات کا اظہار اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر کیا۔ واضح رہے کہ جمعرات کی شب علی شمخانی نے متحدہ عرب امارات کا ایک روزہ دورہ کیا۔ جس کے بعد سپهر خلجی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 13ویں اسلامی حکومت کی پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو محکم اور وسیع کرنے کے منصوبے کے تحت قومی سلامتی کے مشیر ایڈمرل علی شمخانی کو صدر کی جانب سے بھاری ذمے داری سونپی گئی ہے، جس کے تحت انہوں نے یو اے ای کا دورہ کیا اور آئندہ آنے والے دنوں میں وہ دیگر ممالک کا بھی دورہ کریں گے۔

سپھر خلجی نے مزید کہا کہ بیجنگ معاہدے کے بعد صدر کے نمائندے کے طور پر سفارتی وفد کے ہمراہ علی شمخانی کے دورے جاری رہیں گے۔ ایرانی اطلاعاتی کونسل کے سربراہ نے یاد دلایا کہ ہمسایوں کے ساتھ تعلقات میں استحکام اور اسٹریٹجک تعاون میں وسعت، خطرات اور مشترکہ مفادات کے احساس کے بعد لازم الاجراء ہوسکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1047122

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047122/صدارتی-نمائندے-کے-طور-پر-علی-شمخانی-مختلف-ممالک-دورے-کرینگے-سپهر-خلجی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org