0
Friday 17 Mar 2023 01:59

عمران خان ہفتے کو عدالت میں پیش ہو جائیں گے، اظہر صدیق ایڈووکیٹ

عمران خان ہفتے کو عدالت میں پیش ہو جائیں گے، اظہر صدیق ایڈووکیٹ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان ہفتے کو عدالت جائیں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نہ صرف 18 مارچ کو اسلام آباد عدالت میں پیش ہوں گے بلکہ ممکن ہے کہ وہ آج لاہور ہائی کورٹ میں بھی پیش ہو جائیں۔ گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ ہم عدالت کا احترام کرتے ہیں، کل عدالت میں پیش ہوں گے۔

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں عمران خان کی سکیورٹی فول پروف بنانے پر بات ہوئی۔ یاد رہے کہ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست خارج کردی۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرکے 18 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم برقرار رکھا۔
خبر کا کوڈ : 1047124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش