0
Friday 17 Mar 2023 12:36

آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے درمیان 23 مارچ سے بس سروس کا آغاز

آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے درمیان 23 مارچ سے بس سروس کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے درمیان محبتوں کے رشتے پروان چڑھنے لگے۔مظفرآباد سے گلگت بس سروس کی تیاریاں مکمل، پہلی بس 23 مارچ 2023ء کو گلگت کیلئے ہائی کورٹ گرائونڈ مظفرآباد سے مسافروں کو لے کر روانہ ہو گی۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان بس سروس کا افتتاح کرینگے۔ پہلے روز جانے والے مسافر مفت سفر کر سکیں گے۔ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آزادکشمیر نے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ مسافروں کی رجسٹریشن اور دیگر معلومات و سہولیات کی فرہامی کیلئے مظفرآباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی آزادکشمیر سردار جمیل صفدر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے درمیان ملاقات کے بعد مظفرآباد سے گلگت بس سروس کا فیصلہ ہوا تھا اس اقدام سے ایگریکلچر یونیورسٹی پونچھ راولاکوٹ، میڈیکل کالج راولاکوٹ، مظفرآباد میں زیر تعلیم گلگت کے طالب علموں اور دیگر شعبوں سے وابستہ گلگت کے رہائشی افراد کو سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ پہلے روز سفر کرنے والے مسافروں کو مفت ٹکٹ ملیں گے۔  ہائی کورٹ گرائونڈ میں افتتاح کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد ہو گا۔ سردار جمیل صفدر نے کہا کہ مظفرآباد تا گلگت اور مظفرآباد کے عوام میں محبتوں کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بس سروس کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور رجسٹریشن کیلئے فوری رابطہ کریں تاکہ پہلی بس خوش اصلوبی سے گلگت جا سکے۔ وزیراعطم آزادکشمیر سردار تنویرالیاس خان اور وزیراعلی گلگت کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1047153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش