0
Friday 17 Mar 2023 13:11

مسلم کانفرنس ریاست کی وحدت کی پہرہ دار ہے، سردار عتیق

مسلم کانفرنس ریاست کی وحدت کی پہرہ دار ہے، سردار عتیق
اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان کا دھیرکوٹ پہنچنے پر  کارکنوں نے استقبال کیا۔ دورہ کے دوران مجاہد اول ہائوس میں مسلم کانفرنسی کارکنان و عہدیداران نے ان سے ملاقاتیں کیں۔  صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان سے مجاہد اول ہائوس سابق صدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ اور یونین کونسل ہل سرنگ کے وفد نے ملاقات کی۔مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاست کی وحدت کی پہرہ دار ہے۔ تحریک آزادی کشمیر میں کشمیریوں کی قربانیوں کو کسی طرح بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ مسلم کانفرنس ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کرے گی۔ مودی کی فسطائی ہندوستانی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے اور نہتے کشمیری عوام 10 لاکھ سے زائد قابض بھارتی افواج کا مقابلہ کر رہے ہیں۔  ہندوستانی فوجی مقبوضہ علاقے میں روزانہ درجنوں کی تعداد میں کشمیریوں کو شہید کر رہے ہیں تاہم اس کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ حریت میں کوئی کمی نہیں آ رہی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے مادر وطن سے والہانہ محبت کرتے ہیں اور وہ وطن کی محبت میں مسکرا کر موت کو گلے لگا رہے ہیں، کشمیریوں نے پہلے بھی ہندوستان کے جابرانہ حربوں کا مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی ڈٹ کر جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے۔ مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام پاکستان کے لیے قربانیاں کی لازوال داستان رقم کر رہے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ ہندوستان کے غیر قانونی اور غیر انسانی حربوں کے آگے بندھ باندھنے کے لیے موثر اقدامات کرے، عالمی برادری کی خاموشی سے بھارت کو شہ ملتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1047158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش