0
Friday 17 Mar 2023 13:13

پنجاب نگران حکومت، سِول مِلٹری اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ اپنے اپنے دائرے اور اسلوب میں بے نقاب ہو گئے ہیں، لیاقت بلوچ

پنجاب نگران حکومت، سِول مِلٹری اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ اپنے اپنے دائرے اور اسلوب میں بے نقاب ہو گئے ہیں، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ نائب امیرجماعت اسلامی مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے مراحل میں پی ٹی آئی، اتحادی حکومت، پنجاب نگران حکومت، سِول مِلٹری اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ اپنے اپنے دائرے اور اسلوب میں بے نقاب ہو گئے ہیں، یہ تاثر ابھرا ہے کہ پاکستان میں غریب اور امیر کے لئے دو طریقے تھے لیکن اب عدلیہ، قانون اور ریاست کے فیصلوں سے کارکنان کی طاقت سے سب کچھ تہس نہس کیا جا سکتا ہے۔ عوام اپنے مسائل کے گرداب میں ہلکان ہو رہے ہیں، آئین اور ملک کی ضرورت بروقت شفاف وغیر جانبدارانہ انتخابات کی ہے لیکن سیاسی قومی قیادت اپنے اپنے سیاسی مقاصد ترجیحات کی بنیاد پر ریاست، سیاست ا ور جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے اسمبلیوں کے انتخابات سے فرار خدانخواستہ پورے انتخابی نظام کو ہی آئین سے ماورا اقدامات ہائی جیک کرنے کا راستہ کھلے گا۔

لیاقت بلوچ نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موثر طبقات اور بااختیار قوتوں کو جان لینا چاہیے کہ 75 سال سے جاری فرسودہ نظام ناکام ہو گیا ہے، ریاستی طاقت، مال ودولت اور سازشوں سے مسلط کی جانے والی سیاسی قیادتیں ناکام ہو گئی ہیں۔ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے آئین کی بالادستی، نظام عدل اور شفاف وغیرجانبدارانہ انتخابات کی اہمیت کو تسلیم کرنا ہوگا۔


 
خبر کا کوڈ : 1047159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش