0
Saturday 8 Oct 2011 20:16

لمحہ فکر، ملتان میں غربت سے تنگ باپ نے اپنے 2 پھول جیسے بچوں کو قتل کردیا

لمحہ فکر، ملتان میں غربت سے تنگ باپ نے اپنے 2 پھول جیسے بچوں کو قتل کردیا
ملتان:اسلام ٹائمز۔ ملتان میں ایک دلخراش واقعہ میں غربت سے تنگ باپ نے اپنے ہی دو جگر کے گوشوں کو قتل کر دیا، جس پر علاقے میں کہرام برپا ہو گیا جبکہ عزیز اوقارب بھی غم سے نڈھا ل ہیں، ملتان کے علاقے رام کلی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے جبکہ اہل خانہ نے واقعہ کو قاتل کے ذہنی توازن کھونے کا نتیجہ قرار دیاہے، ملزم نے اس حوالے سے موقف دینے سے انکار کر دیا ہے، ملک بھر بلخصوص جنوبی پنجاب میں غربت اور بیروزگاری بڑھنے کی وجہ سے بچوں کو قتل کرنے کے واقعات معمول بن گئے ہیں جسے روکنے کیلئے حکومت کو ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 104717
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش