0
Friday 17 Mar 2023 17:57

پورے ملک کی پولیس ڈان کو پکڑنے میں لگی ہے، مریم نواز

پورے ملک کی پولیس ڈان کو پکڑنے میں لگی ہے، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنے آپ کو سیاسی لیڈر کہنے والے کی حرکتیں سب کے سامنے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلح جتھوں نے زمان پارک کے باہر پولیس اہلکاروں پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملے کئے، عمران خان نے ریاستی رٹ چیلنج کی، علم بغاوت بلند کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمان پارک میں جو مناظر دیکھے اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا۔ یہ لوگ 2014 سے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک کی پولیس ڈان کو پکڑنے میں لگی ہے۔ ریاست اگر چاہے تو عمران خان کو پکڑنا 5 منٹ کا کام ہے مگر ریاست خون خرابہ نہیں چاہتی۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان کے دور میں صحافیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، نواز شریف کو بدترین القابات سے نوازا گیا۔ سیاسی قائدین نے جمہوریت کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں۔ عمران خان نے پڑوسی ملکوں سے تعلقات بگاڑ کر پاکستان کو دنیا میں تنہا کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1047179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش