0
Friday 17 Mar 2023 17:42

امام مہدیؑ کی غیبت میں ہماری ذمہ داری ہے کہ اجتماعی کاموں کو انجام دیں، علامہ باقر زیدی

امام مہدیؑ کی غیبت میں ہماری ذمہ داری ہے کہ اجتماعی کاموں کو انجام دیں، علامہ باقر زیدی
اسلام ٹائمز۔ دعا کمیٹی و صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعائے توسل اور محفل میلاد بسلسلہ جشن معصومین علیہ السلام محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقد ہوئی۔ تلاوت دعا کی سعادت ڈاکٹر نجم الحسن نے حاصل کی، جس میں ماتمی انجمنوں، سماجی، سیاسی، اسکاؤٹس کے نمائندوں اور مومنین و مومنات نے شرکت کی۔ محفل میں معروف شعرائے کرام، منقبت خواں حضرات نے نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا، جن میں علی رضا جعفری، محمد رضا زیدی، رضی زیدی، عدنان سیفی، ارشد جلالوی، محمد رضا، کوثر علی، عبداللہ شریفی، شاہ حسین رحمانی، محمد علی جلالوی، طالب حسین، عرفان رضوی، محمد انس، حسنین عباس اور حسنین مہدی نگری نے بارگاہ معصومینؑ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی، علامہ شاہ فیروز الدین رحمانی، مولانا محمد حسین رئیسی، ناصر الحسینی اور مولانا ثقلین عباس زکزکی نے محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سیرت معصومین علیہ السلام پر عمل پیرا ہوکر دنیا کی ظالم طاقتوں کے خلاف جدوجہد کرنی چاہیئے، امام حسینؑ کا قیام بھی ظالم قوتوں کے خلاف تھا اور امام زمانہؑ بھی ظالم قوتوں کے خلاف قیام فرمائیں گے، امام زمانہؑ کے قیام کی راہ ہموار کرنے کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے، امامؑ کی غیبت کے زمانے میں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ان کے لئے اجتماعی کاموں کو انجام دیں اور اپنی انفرادی زندگی کو سیرت آل محمد علیہ السلام کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں۔
خبر کا کوڈ : 1047180
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش