0
Friday 17 Mar 2023 18:08

مشترکہ بحری مشقیں 2023ء، گذشتہ شب Photo Ex کی مشق کی گئی

مشترکہ بحری مشقیں 2023ء، گذشتہ شب Photo Ex کی مشق کی گئی
اسلام ٹائمز۔ مشترکہ سکیورٹی بیلٹ بحری مشق 2023ء میں شریک یونٹس نے Photo Ex میں شامل صف بندیوں اور حملہ کرنے کی مہارتوں کو انجام دیا۔ مشترکہ بحری مشق کے ترجمان اور ایرانی نیوی کے نائب سربراہ "مصطفیٰ تاج‌ الدینی" نے اوپر انجام دیئے گئے مرحلے کے بارے میں بتایا کہ مشترکہ بحری مشقوں کے اس مرحلے پر ایران، روس اور چین کے تیراک یونٹس نے Photo Ex کی مشقیں کیں، جس میں کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لئے صف بندی اور حملہ کرنے کی ترکیب شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشق کے تمام مراحل اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ اور سپاہ پاسدارن انقلاب اسلامی کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے علاقے کی فضائی نگرانی کے ساتھ طے پائے۔

مشترکہ سکیورٹی بیلٹ بحری مشق 2023ء کے ترجمان نے وضاحت کے ساتھ کہا کہ بین الاقوامی اتحاد میں اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودگی تہران کی سطح میں بہتری اور مقام کو ظاہر کرتی ہے۔ کیونکہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر استحکام کا قیام ایران کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اسی وجہ سے اسلامی جمہوریہ ایران کی نیوی سمندری علاقے میں کسی قسم کے خطرات کو پیش نہیں آنے دیں گی۔ کہا جا رہا ہے کہ گذشتہ شب ایک بریفنگ کے بعد ایران، روس اور چین کے تیراک دستوں کے درمیان اس مشترکہ بحری مشق کا آغاز ہوا۔ یہ مشقیں شمالی بحر ہند اور بحیرہ عمان میں دو روز تک جاری رہیں گی۔
خبر کا کوڈ : 1047183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش