QR CodeQR Code

اللہ تعالیٰ میرا مدد گار، کارکن میرا سرمایہ ہیں، عمران خان

17 Mar 2023 18:10

سابق وزیراعظم عمران خان کی ہائیکورٹ روانگی کے وقت کارکنوں کی بڑی تعداد زمان پارک کے باہر موجود تھی۔ انہوں نے عمران خان کو دیکھتے ہی حمایت میں نعرے بازی شروع کر دی۔ کارکن ہزاروں کی تعداد میں عمران خان کے ہمراہ پیدل لاہور ہائیکورٹ پہنچے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ کیلئے روانہ ہوتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ میرا مدد گار اور کارکن میرا سرمایہ ہے، خدا تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے اتنی عزت دی۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی ہائیکورٹ روانگی کے وقت کارکنوں کی بڑی تعداد زمان پارک کے باہر موجود تھی۔ انہوں نے عمران خان کو دیکھتے ہی حمایت میں نعرے بازی شروع کر دی۔ کارکن ہزاروں کی تعداد میں عمران خان کے ہمراہ پیدل لاہور ہائیکورٹ پہنچے۔ عمران خان زمان پارک سے علامہ اقبال روڈ گڑھی شاہو سے ہوتے ہوئے کوئین میری کالج روڈ، لاہور پریس کلب کے سامنے سے گزرتے ہوئے براستہ ایجرٹن روڈ مال روڈ پہنچے اور وہاں سے ریگل چوک سے ہوتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔


خبر کا کوڈ: 1047185

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047185/اللہ-تعالی-میرا-مدد-گار-کارکن-سرمایہ-ہیں-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org