0
Saturday 8 Oct 2011 20:24

حکمران ملکی سالمیت کیلئے خطرہ بن چکے ہیں، سید وسیم اختر

حکمران ملکی سالمیت کیلئے خطرہ بن چکے ہیں، سید وسیم اختر
ملتان:اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران ملکی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکے ہیں، ملک میں جرائم بڑھ رہے ہیں اور قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش اور بے بس نظر آتے ہیں، مفاہمت کے نام پر آتے جاتے اتحادی اقتدار کے مزے لوٹنے اور عوام کو بے وقوف بنانے میں مصروف ہیں، جماعت اسلامی پر بھتہ خوری کا الزام بے بنیاد ہے، جلد عدالت سے رجوع کرینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی دارالسلام میں جماعت اسلامی ضلع ملتان کے اراکین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وکی لیکس کے ذریعے حکمرانوں اور نام نہاد اپوزیشن کا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے، ہماری سیاسی قیادت کی نااہلی اور قومی مفادات سے بے وفائی کے سبب ملکی آزادی سلب ہوگئی ہے، حکمرانوں نے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر ہر چیز کا سودا کر لیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کل آبادی کا محض پانچواں حصہ سارے وسائل پر قابض ہے، 75 فیصد آبادی سطح غربت سے نیچے زندگی گزار نے پر مجبور ہے، انہوں نے کہا کہ سرکاری سرپرستی میں چلنے والے تمام ادارے بحران کا شکار ہیں، وزیر اعظم گیلانی چیئرمین نیب کی تقرری میں تاخیری حربے استعمال کر کے کرپٹ عناصر کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں، قومی اخبارات کرپشن کی شہ سرخیوں سے بھرے پڑے ہیں مگر حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔
خبر کا کوڈ : 104720
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش