QR CodeQR Code

کراچی کو اختیارات دیں ملک خود کفیل ہوجائے گا، خالد مقبول صدیقی

17 Mar 2023 20:07

پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ کنوینر نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان سیاسی اعتبار سے اہم اجتماع کرنے جارہی ہے، ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے آغاز سے نوجوانوں کی سیاست کو فروغ دیا، جو کراچی کا مزاج سمجھتے ہیں وہ جانتے ہیں یہ شہر کبھی جاگیردارانہ سیاست کو قبول نہیں کریگا۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کو اختیارات دیں ملک خود کفیل ہوجائے گا۔ خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس شہر کے وارث جنہوں نے اس شہر کے لئے قربانیاں دی، آپ اس شہر کو تو جینے دیں پھر دیکھیں پاکستان کو کہاں لے کر جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان سیاسی اعتبار سے اہم اجتماع کرنے جارہی ہے، ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے آغاز سے نوجوانوں کی سیاست کو فروغ دیا، جو کراچی کا مزاج سمجھتے ہیں وہ جانتے ہیں یہ شہر کبھی جاگیردارانہ سیاست کو قبول نہیں کریگا، شہر کراچی کبھی بھی مصنوعی قیادت کو قبول نہیں کریگا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی شہر کو پاکستان اپنے ساتھ لیکر چلے تو کبھی بھی ہم کو بین الاقوامی امداد کی ضرورت نہ پڑے، کراچی کو اختیار دو گے تو ایک خودمختار باوقار پاکستان بنے گا۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کی خاطر کراچی کو دوبارہ سہارا دینے کی ضرورت ہے، اہل کراچی سے گزارش ہے کہ پاکستان کے مستقبل کیلئے ایم کیو ایم پاکستان جلسے میں بھرپور شرکت کریں۔


خبر کا کوڈ: 1047204

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047204/کراچی-کو-اختیارات-دیں-ملک-خود-کفیل-ہوجائے-گا-خالد-مقبول-صدیقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org