QR CodeQR Code

آئندہ آنیوالا وزیراعظم ہمارے مینڈیٹ کے بغیر نہیں بن سکتا، مصطفیٰ کمال

17 Mar 2023 20:22

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی کو اختیار دیں گے تو بااختیار پاکستان بنے گا، اس شہر کو اختیار دیں گے تو خود کفیل بنے گا کیونکہ کراچی چل رہا ہے تو پاکستان پل رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کو بحران سے نکال سکتا ہے اور آئندہ آنیوالا وزیراعظم ہمارے مینڈیٹ کے بغیرنہیں بن سکتا۔ کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی جہاں سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کو بحران سے نہیں نکال سکتا، کراچی پاکستان کو بحران سے نکال سکتا ہے، کل نئے پاکستان کی تعمیر ہوگی، اس شہر سے چھیڑ چھاڑ کرنے کا انجام پورے پاکستان کو بحران میں ڈالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا جلسہ تاریخ رقم کرنے جارہا ہے، سارے تجربے اب ناکام ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی 15 سال، پی ٹی آئی کی 4 سال حکومت رہی اور دونوں نے ایک دن بھی کام نہیں کیا، اس شہر کو ایم کیو ایم نے اپنے دور میں بنایا ہے، آئندہ آنے والا وزیراعظم ہمارے مینڈیٹ کے بغیر نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو اختیار دیں گے تو بااختیار پاکستان بنے گا، اس شہر کو اختیار دیں گے تو خود کفیل بنے گا کیونکہ کراچی چل رہا ہے تو پاکستان پل رہا ہے، مشترکہ جدوجہد کیلئے سب کو دعوت دے رہا ہوں، کل سیاسی اعتبار سے مستقبل کا تعین کرنے والا اجتماع ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1047207

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047207/آئندہ-آنیوالا-وزیراعظم-ہمارے-مینڈیٹ-کے-بغیر-نہیں-بن-سکتا-مصطفی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org