0
Friday 17 Mar 2023 20:38

چمن، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

چمن، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد
اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی شہر چمن میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے حفیہ اطلاعات پر چمن کے علاقے بوغرہ روڈ آپریشن کیا۔ جبکہ دہشتگرد آپریشن سے پہلے ہی علاقے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔ جس میں راکٹ، دیسی ساختہ بم، گولہ بارود اور دیگر سامان شامل ہیں۔

بیان کے مطابق آپریشن علاقے میں مطلوب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا۔ دہشتگرد سکیورٹی فورسز، شہریوں پر حملوں اور دیسی ساختہ بم نصب کرنے میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی کے مواد کی بازیابی سے کوئٹہ و دیگر شہری علاقوں میں دہشتگردی کی سرگرمی کو روکنے میں مدد ملی۔ بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
خبر کا کوڈ : 1047210
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش