QR CodeQR Code

امریکی اسرائیلی غرور کو توڑنے کیلئے ایران سعودی اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، متحدہ علماء محاذ

17 Mar 2023 21:11

شیعہ سنی علماء کرام نے کہا کہ ایران سعودی اتحاد مقبوضہ فلسطین و مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری اور آل سندھ علماء ذاکرین فیڈریشن کے صدر علامہ سید سجاد شبیر رضوی نے ایران سعودی سفارتی تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اسرائیلی غرور کو توڑنے کیلئے ایران سعودی اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، ایران سعودی تنازعات سے امریکا و اسرائیل اپنے مذموم مقاصد حاصل کر رہے تھے، ان خیالات کا اظہار گلشن اقبال کراچی میں متحدہ علماء محاذ پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ میں دونوں شیعہ سنی علماء کرام نے باہمی ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر مولانا محمد امین انصاری نے علامہ سید سجاد شبیر رضوی کو مرکز آمد پر سندھی اجرک پہنائی اور فرقہ وارانہ سازشوں کے خلاف مشترکہ جدوجہد کو مزید تیز کرنے کا عزم کیا۔علماء کرام نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب پاکستان کے محسن ہیں، جنہوں نے ہر مشکل میں پاکستان کا بروقت ساتھ دیا، ایران سعودی اتحاد مقبوضہ فلسطین و مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1047214

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047214/امریکی-اسرائیلی-غرور-کو-توڑنے-کیلئے-ایران-سعودی-اتحاد-وقت-کی-اہم-ترین-ضرورت-ہے-متحدہ-علماء-محاذ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org