QR CodeQR Code

بے روزگاری اور مہنگائی چھپانے کیلئے بی جے پی ایوان میں بولنے کا موقع نہیں دے رہی ہے، ملکارجن کھڑگے

17 Mar 2023 22:38

کانگریس صدر نے اس تعلق سے کچھ ٹوئٹس بھی کئے ہیں جن میں انہوں نے لکھا ہے کہ جنہوں نے آزادی کی لڑائی میں ذرا بھی تعاون نہیں دیا، وہ اصلی ملک دشمن ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے نریندر مودی، بی جے پی کی حکومت اور بی جے پی کے صدر جے پی نڈا پر آج شدید تنقید کی۔ جے پی نڈا کی انہوں نے اس لئے تنقید کی کیونکہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے راہل گاندھی کو ملک دشمن کہا تھا۔ ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ وہ (نڈا) خود ہی ملک دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے وقت بھی ملک کی تحریک آزادی میں انہوں نے حصہ نہیں لیا جو خود بھارت مخالف ہیں وہ دوسروں کو ملک دشمن بول رہے ہیں۔ دراصل ان کے پاس عوامی ایشوز کا کوئی جواب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام جس بے روزگاری اور مہنگائی کا سامنا کر رہی ہے، اس کا حکومت کے پاس جواب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڈانی کا معاملہ ہم سب کے سامنے ہے، وہ اُس پر جواب کیوں نہیں دیتے، یہ ساری باتیں اڈانی کو بچانے کے لئے ہو رہی ہیں۔

ملکارجن کھڑگے نے اس تعلق سے کچھ ٹوئٹس بھی کئے ہیں۔ اس میں انہوں نے لکھا ہے کہ جنہوں نے آزادی کی لڑائی میں ذرا بھی تعاون نہیں دیا، وہ اصلی اینٹی نیشنل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی زبردست بے روزگاری، کمر توڑ مہنگائی اور خاص دوست کے گھوٹالے کو چھپانے کے لئے، اس سے توجہ بھٹکانے کے لئے یہ سب باتیں کر رہی ہے۔ ٹوئٹ میں ملکارجن کھڑگے نے لکھا ہے کہ خود مودی جی چھ سات ممالک میں جا کر بیرون ممالک کی زمین پر کہا ہے کہ ہندوستان کے لوگ بول رہے ہیں کہ ہم نے کیا گناہ کیا جو ہم بھارت میں پیدا ہوئے، ایسا شخص ہم کو ملک دشمن بول رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1047227

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047227/بے-روزگاری-اور-مہنگائی-چھپانے-کیلئے-بی-جے-پی-ایوان-میں-بولنے-کا-موقع-نہیں-دے-رہی-ہے-ملکارجن-کھڑگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org