QR CodeQR Code

نون لیگ وزیر اعظم سے مزید گرانٹ لینے میں سرخرو ہوئی، حفیظ الرحمن

17 Mar 2023 21:59

سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ایک بیان میں کہا کہ جی بی کے عوام کو گندم اور آٹا سبسڈی کی فراہمی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے دی گئی فوری گرانٹ پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے پوری قوم کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ و صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومتوں نے اپنا یہ وطیرہ بنایا ہوا ہے کہ ان کے زمہ داری کے حکومتی امور ہوں یا عوامی مسائل کوئی نہ کوئی حل کرکے دیں اور یہ صرف تنخواہوں، مراعات اور عیاشیوں میں مصروف عمل رہیں، مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان نے اپنے عوام کو مشکلات سے نکالنے کیلئے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے گندم سبسڈی کی مد میں مزید گرانٹ لینے میں سرخرو ہوئی ہے۔ جی بی کے عوام کو گندم اور آٹا سبسڈی کی فراہمی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے دی گئی فوری گرانٹ پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے پوری قوم کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جنہوں نے شدید معاشی صورتحال کے باوجود مزید گرانٹ دے کر گلگت بلتستان کے عوام سے اپنی خصوصی عقیدت کا اظہار کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1047231

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047231/نون-لیگ-وزیر-اعظم-سے-مزید-گرانٹ-لینے-میں-سرخرو-ہوئی-حفیظ-الرحمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org