0
Friday 17 Mar 2023 22:50

سردار خان رند پر حملے سے میرا کوئی تعلق نہیں، عاصم کرد گیلو

سردار خان رند پر حملے سے میرا کوئی تعلق نہیں، عاصم کرد گیلو
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو نے کہا ہے کہ ڈھاڈر کے قریب سردار خان رند کے قافلے پر ہونے والے بم حملے سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہیں جھوٹے مقدمے میں پھنسایا جا رہا ہے۔ اس واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جائے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ میر عاصم کرد گیلو نے کہا کہ سردار خان رند بم دھماکے کے حوالے سے میرے اور میرے ساتھی کے خلاف درج کی گئی ایف ائی آر جھوٹی ہے۔ اس ایف آئی آر میں ایک شخص اصغر جتوئی کو نامزد کیا گیا ہے۔ جو عمرہ کرنے سعودی عرب گئے تھے اور دھماکے والے وقت طواف کر رہے تھے۔ عاصم کرد گیلو نے کہا کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ہمارے گروپ کی کامیابی نے مخالفین کی نیند حرام کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پیسے دیکر مخالفین کو مروانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم سیاسی لوگ ہیں اور سیاسی طریقے سے مات دیتے ہیں۔ عاصم کرد گیلو نے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جائے، تاکہ تمام حقائق سامنے آسکیں۔
خبر کا کوڈ : 1047233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش