QR CodeQR Code

لبنان کی مشکلات کی اصلی وجہ امریکی محاصرہ ہے، حزب‌ الله

17 Mar 2023 23:20

اپنے ایک بیان میں شیخ محمد یزبک کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے علمبرداروں کی خاموشی کیوجہ سے فلسطینی عوام کیخلاف صیہونی جرائم بڑھ چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" کے شرعی بورڈ کے سربراہ "شیخ محمد یزبک" نے کہا ہے کہ بیروت کے اقتصادی و سیاسی بحران اور مشکلات کی وجہ امریکی ناکہ بندیاں ہیں۔ شیخ محمد یزبک نے اپنی گفتگو  میں کہا کہ کیا وطن عزیز کی مشکلات امریکی محاصرے کی وجہ سے نہیں ہیں۔؟ اس محاصرے کا مقصد ہے کہ لبنانی ان طاقتوں کے سامنے تسلیم ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کی عظیم عوام نہ دھوکہ کھائے گی اور نہ ہی تسلیم ہوگی۔ لبنانی قوم صابر ہے اور خداوند متعال کی رضا سے کامیاب ہوں گے۔

اپنی گفتگو کے ایک اور حصے میں انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے علمبرداروں کی خاموشی کی وجہ سے فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی جرائم بڑھ چکے ہیں۔ شیخ محمد یزبک نے کہا کہ کیوں مہذب دنیا فلسطینی عوام کے وحشیانہ قتل عام پر اسرائیلی دشمن کی مذمت نہیں کرتی۔ عالمی برادری کی یہ خاموشی ایسی صورتحال میں ہے، جب صیہونی دشمن تمام بین الاقوامی قوانین، ضوابط اور معاہدوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1047236

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047236/لبنان-کی-مشکلات-اصلی-وجہ-امریکی-محاصرہ-ہے-حزب-الله

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org